۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
متولی سے ملاقات

حوزہ/ ہندوستان سے آئے ہوئے دانشوروں نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے دانشوروں نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے اس ملاقات میں، انسانی عقائد اور اعمال میں مطابقت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی میں موجود روز مرہ کے مشکلات، خدا کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہئیے ان مشکلات کو فکری اور اعتقادی بنیادوں کو مضبوط کر کے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انسان کو اس بات کا یقین ہو جائے کہ خدا کے علاؤہ کوئی قدرت و طاقت نہیں ہے تو وہ ایک مضبوط قلعہ میں داخل ہو گا اور وہ قلعہ انسان کو دنیوی اور اخروی خطرات سے محفوظ رکھے گا۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے شقاوت قلبی کو خدا پر یقین کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ قرار دیا اور مزید کہا کہ لوگوں کا شقاوت قلبی تک پہنچنے سے پہلے ہمیں ان کو وعظ و نصیحت کرنی چاہیئے، کیونکہ شقاوت قلبی، خدا پر یقین کی راہ میں ایک مؤثر رکاوٹ ہے۔

واضح رہے ہندوستان سے آئے ہوئے ان شخصیات کا تعلق علمی طبقہ سے ہے جو ان دنوں ایران کے سفر میں ہندوستانی مدارس کے حوالے سے مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .